وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سائنس داں برادری کو ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی میں درپیش آنے والے کم از کم 100مسائل کی فہرست بنانے اور انہیں ایک مقررہ مدت کے اندر تکنیک کے ذریعہ حل کرنے کا چیلنج دیا۔
کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ(سی ایس آئی آر)
کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر مودی نے سی ایس آئی آر کی لیباریٹریز کا جائزہ لینے اور ایک ایسا میکنزم ڈیولپ کرنے کی اپیل کی جس سے ان کے درمیان باہمی مسابقت پیدا ہوسکے۔
میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کو قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سی ایس آئی آر کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی تفصیل بتائی گئی۔